اردوئے معلیٰ

دینِ احمد کے لئے کنبہ لٹانے والے

دینِ احمد کے لئے کنبہ لٹانے والے

چھوڑ کر گھر یہ ہیں کربل کو بسانے والے

 

کہہ گئے ابنِ علی، سن لو یزیدو ! ہم ہیں

ظلم کے آگے کبھی سر نہ جھکانے والے

 

سب کچھ ان کا ہے، یہی مالکِ کوثر بھی ہیں

نوکِ نیزہ پہ وہ قرآن سنانے والے

 

آخرِ کار وہ خود صفحۂ ہستی سے مٹے

بڑے آئے تھے وہ آل اُن کی مٹانے والے

 

کون ہیں آلِ محمدا کے علاوہ آصف

دین کی راہ میں سر اپنا کٹانے والے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ