اردوئے معلیٰ

ذاتِ صدق و صفا سیدہ فاطمہؓ

ابرِ جود و سخا سیدہ فاطمہؓ

 

آپ رب کی عطا سیدہ فاطمہؓ

عجز کی انتہا سیدہ فاطمہؓ

 

در سے کوئی نہ خالی گیا آپ کے

لطف، جود و سخا سیدہ فاطمہؓ

 

دیکھ پایا نہیں شمس جس کی جھلک

پیکرِ حق نما سیدہ فاطمہؓ

 

ساجدہ، عابدہ، شاکرہ، طاہرہ

دخترِ مجتبیٰ سیدہ فاطمہؓ

 

ہر گھڑی فیض زاہدؔ کو ملتا رہے

ہے یہی التجا! سیدہ فاطمہؓ

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات