اردوئے معلیٰ

Search

ذکرِ آقا ہو عام بسم اللہ

لب پہ ہو صبح و شام بسم اللہ

 

مدح عالی مقام بسم اللہ

مولا بخشے دوام بسم اللہ

 

آشنا نعت کے مبارک ہو

نعت کا اہتمام بسم اللہ

 

اپنی امت کو روز محشر آپ

دیں گے کوثر کے جام بسم اللہ

 

قبر میں جب حضور آئیں گے

سب کریں گے سلام بسم اللہ

 

وقت آخر زبان پر میرے

ہو درود و سلام بسم اللہ

 

وارثیؔ دو جہاں میں آقا کا

جاری ہے فیضِ عام بسم اللہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ