اردوئے معلیٰ

ذکرِ نبی اسرارِ محبت ، صلی اللہ علیہ و سلم

حق کا پیمبر ختم رسالت ، صلی اللہ علیہ و سلم

 

صبح ازل کی جان بھی ہے و ہ شام ابد کی شان بھی ہے وہ

اس کی ثنا گو ہر اک ساعت ، صلی اللہ علیہ و سلم

 

ذکر نبی میں دل کی طرب ہے دل کی طرب خوشنودی رب ہے

رب کی رضا سرکار کی مدحت ، صلی اللہ علیہ و سلم

 

کس کے تصدق چمکا ستارا چاند زمیں پر رب نے اتارا

ہم آزاد ہیں کس کی بدولت ، صلی اللہ علیہ و سلم

 

وحدت کی پہچان اسی میں بخشش کا سامان اسی میں

کرتے رہو یہ ذکر سعادت ، صلی اللہ علیہ و سلم

 

پاکستان کا پیارا خطہ آپ کی ہے نعلین کا صدقہ

آپ کے صدقے پائی یہ جنت ، صلی اللہ علیہ و سلم

 

قرآں ہو دستور ہمارا چمکے آسؔ نصیب کا تارا

رہبر ہو جب آپ کی سیرت ، صلی اللہ علیہ و سلم

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات