اردوئے معلیٰ

راحتِ خیرالورا خاتونِ جنت آپ ہیں

زوجۂ مُشکل کُشا خاتونِ جنت آپ ہیں

 

آفتابِ آسماں کرتا ہے پردے کا حیا

پیکرِ شرم و حیا خاتونِ جنت آپ ہیں

 

نقشِ نعلینِ قدم جن کا نہ دیکھا مہر نے

یہ هہے پردے کا حیا خاتونِ جنت آپ ہیں

 

رات بھر کی سجدہ ریزی پر نہ پورا هہو سکا

ایک سجدہ آپ کا خاتونِ جنت آپ ہیں

 

اٹھ کے کہتے آپ کو اہلاً و سہلاً مرحبا

تھے امام الانبیا خاتونِ جنًت آپ ہیں

 

اہلِ جنت کی سیادت کا ملا منصب جدا

اُمِ شاہِ کربلا خاتونِ جنت آپ ہیں

 

میری ماں، بیٹی، بہن کو اور ساری آل کو

دیجیے ظِلِ رِدا خاتونِ جنت آپ ہیں

 

اپنے در کی خاک روبی کی عطا ہو نوکری

تاکہ اپنا هہو بھلا خاتونِ جنت آپ ہیں

 

شانِ زہرا ؓ دیکھ کر سب اہلِ محشر کو جلیل

برملا کہنا پڑا خاتونِ جنت آپ ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔