اردوئے معلیٰ

سر بسر خیر کا مینارہِ نور

جو نہ دھند لائے وہ منظر ہیں حسنؓ

 

اُنکی جنت میں بھی سرداری ہے

ہر زمانے کے بھی رہبر ہیں حسنؓ

 

عشقِ سرکار کا وہ زینہ ہیں

حسنِ سرکار کا زیور ہیں حسنؓ

 

قلزمِ اَمن و حکمت و دانش

علم و عرفان کا پیکر ہیں حسنؓ

 

ذکر جن کا ہے سند بخشش کی

وہ حوالہِ معتبر ہیں حسنؓ

 

دوشِ سرکار پہ بیٹھا دیکھا

کس قدر اونچے ہیں برتر ہیں حسنؓ

 

اُنکی اُلفت سے ہیں سرشار شکیلؔ

آج بھی ہم کو میسر ہیں حسنؓ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔