رحمتوں کے اشارے حضور آپ ہیں
بحرِ حق کے کنارے حضور آپ ہیں
آپ کی زندگی مشعلِ راہ ہے
بندگی کے نظارے حضور آپ ہیں
آپ سا کوئی دیکھا نہیں ہے حسیں
خُلق میں سب سے پیارے حضور آپ ہیں
حضرتِ آمنہ کے ہیں نورِ نظر
سعدیہؓ کے دُلارے حضور آپ ہیں
سرتاپا معجزہ ، معجزہ ہر ادا
رب نے ایسے سنوارے حضور آپ ہیں
کیوں کسی کو پکاریں مدد کے لیے
جبکہ سب کے سہارے حضور آپ ہیں
آپ کی جو رضاؔ ہے وہ رب کی رضا
بخششوں کے نظارے حضور آپ ہیں