اردوئے معلیٰ

رحمتِ عالَم کے در سے لَو لگانی چاہئے

آپ ہی کے در پہ جا قسمت جگانی چاہئے

 

آپ کے ہوتے ہوئے کیوں ٹھوکریں کھاتے پھریں

اپنی بپتا آپ ہی کو جا سُنانی چاہئے

 

آپ کی رحمت ، بنا لیں سائباں اپنے لئے

دُھوپ میں غم کی جو رحمت آسمانی چاہئے

 

آپ کی جود و سخا کو دیکھ کر سوچا یہی

آپ ہی کے در پہ قسمت آزمانی چاہئے

 

اہلِ بیتِ پاک کے قدموں میں خود کو ڈال دو

حُر کے جیسی گر حیاتِ جاوِدانی چاہئے

 

آل و عترت سے مودّت ، اُلفتِ سرکار ہے

گُلشنِ سرور کی ہر دم باغبانی چاہئے

 

آپ کے در سے ملے گی جان لو اِتنا جلیل

عافیت گر دین و دُنیا ، دو جہانی چاہئے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔