اردوئے معلیٰ

رسول اللہ کی ہم کو شفاعت کا وسیلہ ہے

شفاعت کا وسیلہ اور رحمت کا وسیلہ ہے

 

عجب ذاتِ مکرم ہے کہ ہر اعلی اور ادنیٰ کو

جنابِ شافعِ روزِ قیامت کا وسیلہ ہے

 

بچو گے مومنو تم گرمئی خورشید محشر سے

لوائے حمد کے ظلِ رسالت کا وسیلہ ہے

 

بہ شکلِ عندلیبِ زار میں دن رات کہتا ہوں

کہ مجھ کو اُس گلِ باغِ رسالت کا وسیلہ ہے

 

جنابِ رحمتِ عالم شفیع امتِ مجرم

ہمارے واسطے کافی شفاعت کا وسیلہ ہے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات