اردوئے معلیٰ

زمین آپ کی ہے اور آسمان آپ کا

ہیں جانِ کائنات آپ، ہر جہان آپ کا

 

صبا بھی آپ کی ہے اور یہ گھٹا بھی آپ کی

یہ شاخ و گل ہیں آپ کے، یہ گُل ستان آپ کا

 

ہر ایک نام سے عظیم تر ہے نامِ مصطفی

ہراک مکان سے بلند تر مکان آپ کا

 

بھنور میں ڈوبنے کا خوف میں کروں تو کیوں کروں

کنارے آپ کے ہیں اور درمیان آپ کا

 

مرے حضور سے کوئی یہ پوچھ کر تو آئے اب

کب آصف آپ کا، بنے گا میہمان آپ کا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات