اردوئے معلیٰ

Search

 

سب حقیقت کھل گئی کونین کی تحقیق سے

پیشتر کچھ بھی نہ تھا سرکار کی تخلیق سے

 

ہر مقام و مرتبہ ، دارین کی سب عزتیں

رب العزت بانٹتا ہے آپ کی توثیق سے

 

طولِ فرقت شان والے کی رضا ہے اس لئے

کام لیتی ہے مری تقدیر بھی تعویق سے

 

مجھ کو بھی اعزاز بخشا ہے مرے معبود نے

وجہِ تخلیقِ جہاں کی نعت کی توفیق سے

 

فرطِ غم سے رستگاری کا ہنر ہاتھ آ گیا

شادماں ہوں سرورِ کونین کی تعمیق سے

 

ہے یہ میرا مشورہ ، حکمِ خداوندی بھی ہے

مصطفیٰ کے در پہ آ ، دامن چھڑا تفریق سے

 

ہو عطا اشفاقؔ احمد کو غلامی کی سند

نوکری تسلیم ہوگی آپ کی تصدیق سے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ