سب کے ہادی رہنما آپ ختم المرسلیں

سب کے ہادی رہنما آپ ختم المرسلیں

آپ امام الانبیاء ، آپ ختم المرسلیں

 

سب رسولوں کی ہوئی آپ ہی سے ابتدا

آپ ہی پر انتہا ، آپ ختم المرسلیں

 

غیر کی تائید کی کچھ ضرورت ہی نہیں

جب خدا نے کہہ دیا آپ ختم المرسلیں

 

بو جہل مبہوت ہو کر کھڑا سنتا رہا

کنکروں نے جب کہا آپ ختم المرسلیں

 

ہر عطاے رب ملی آپ کے صدقے ، طفیل

صاحب جود و سخا آپ ختم المرسلیں

 

انبیاء ہیں بالیقیں سب معزز، محترم

کون ان میں مجتبٰی آپ ختم المرسلیں

 

حشر میں مجھ کو قمرؔ یہ عمل کام آ گیا

میں سدا کہتا رہا آپ ختم المرسلیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ