اردوئے معلیٰ

 

سخت مشکل میں پھسا ہوں یا نبی
ہو مدد میں کہہ رہا ہوں یا نبی

 

مجھکو بھی در پر بلائیں گے کبھی
آس میں ہی جی رہا ہوں یا نبی

 

آپ ہی قسمت سنواریں گے مری
آپ کے در پر پڑا ہوں یا نبی

 

دیکھ لوں میں بھی وہ روضہ آپ کا
رب سے محوِ التجا ہوں یا نبی

 

خاک ہوں میں، آپ ہیں نورِ خدا
آپ ہیں سب کچھ میں کیا ہوں یا نبی

 

مشک اویسی پر یہی تو فیض ہے
آپ کی مدحت سرا ہوں یا نبی

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات