اردوئے معلیٰ

ہاں یہ میری پہلی چاہت ہے
اور ابھی آغاز کی ساعت ہے
تیرے ساتھ گزارا وقت اچھا لگتاہے
تیری آنکھیں شفّاف ہیں
تیرا لہجہ سچا لگتا ہے
تیری باتیں پیاری ہیں
تیرا چہرہ ’’تھیسس‘‘ (Thesis)ہے
میری آنکھیں قاری ہیں
جلدی جلدی ملتے ہیں
تیرے دل میں چند زیادہ
میرے دل میں کچھ کم
رنگ برنگے پھول مگر کھلتے ہیں
پھر کچھ لمحے گذریں گے
تجھ میں اِک تبدیلی آئے گی
تو عام سی لڑکی بن جائے گی
تنگ کرے گی
خوب ستائے گی
ملنے بھی کم کم آئے گی
کچھ نخرے دکھلائے گی
چاہت کا احساس دِلا کر
آنے کا احسان جِتا کر
تُو جانے کی بات کرے گی
میں آنکھوں آنکھوں میں روکوں گا
تُو سوری (Sorry)کہہ کرچل دے گی
ملنے کی اگلی تاریخ نہ اگلا دن
بتلائے بن۔۔۔۔۔
تُو چل دے گی
میں روکوں گا
ہلتے پردے کوتکتے تکتے
کچھ سوچوں گا
شاید یہ سوچوں گا
بدلی تُو ہی نہیں
میں بھی بدلا ہوں
یا صرف میں ہی بدلا ہوں
کیونکہ یہ میری پہلی چاہت تھی
پہلے پہلے راحت تھی
سُندر سپنے تھے
راتیں،دن اپنے تھے
لیکن اب راتیں صرف تری ہیں
دن بھی صرف ترے ہیں
ہیں تو بس سارے جرم مرے ہیں
جن کی یہ سزا ہے
یہ میری پہلی چاہت ہے
لیکن
شایدیہ تیرا پہلا پیار نہ ہو
شاید ایسا ہی ہو
میری اچھی دوست !
اس سے پہلے،
وقت ایسا آجائے
میں تجھ سے
تُو مجھ سے کھو جائے
ہم دونوں کو
اپنے اپنے رستے بدلنے ہوںگے
یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔