اردوئے معلیٰ

سمندر آپ ہیں فیض و عطا کا

مؤدت، حِلم کا، جُود و سخا کا

 

ملی ہے آدمیت کو فضیلت

یہ صدقہ ہے حبیبِ کبریا کا

 

امامت کی، شفاعت بھی کریں گے

یہ رُتبہ ہے امام الانبیا کا

 

برستی ہو جہاں رحمت کی بارش

وہاں کیا تذکرہ میری خطا کا

 

جو پہنچائے دیارِ مصطفی میں

ملے ایسا کوئی بندہ خُدا کا

 

درُود و نعت لکھوں، حمد لکھوں

میں شاعر ہوں محمد مصطفی کا

 

ظفرؔ نے صدقِ دِل سے جب پُکارا

اُسی لمحے جواب آیا صدا کا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات