دیارِ جاں میں
سنہرے موسم اُتر رہے ہیں
میں زرد لمحوں
سیاہ سایوں سے اپنا پیچھا
چھڑا چکا ہوں
پناہ میں ان کی
آ چکا ہوں
میں روشنی میں
نہا رہا ہوں
- کتاب: جادۂ رحمت, کلیات صبیح رحمانی
یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
اشتہارات
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ
اردوئے معلیٰ
پر
خوش آمدید!
گوشے۔۔۔
Menu