اردوئے معلیٰ

سوال ، لمحہ وہ کون سا تھا کہ جب یہ دونوں جہان مہکے

جواب ، میرے نبی جو آئے تو سارے کون و مکان مہکے

 

سوال، ظلمت کدے میں کیسے کرن بھلا روشنی کی آئی

جواب، صحرا میں جیسے بارش خبر لئے زندگی کی آئی

 

سوال ، کیسے بچو گے ان سے جو ایک دوجے کو مارتے ہیں

جواب ، شر سے اگر ہو بچنا تو ہم محمد پکارتے ہیں

 

سوال، عشق نبی میں تم نے کبھی بھی گریہ نہیں کیا ہے

جواب ، روئے تو ہم بہت ہیں مگر دکھاوا نہیں کیا ہے

 

سوال ، بتلاؤ تو رضی خواب میں کبھی ان سے بات کی ہے

جواب ، میں نے تو نعت ساری مکالمے میں کہی ہوئی ہے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ