اردوئے معلیٰ

سید ابرار کی الفت بسا کر دیکھ لو

شمع عشق مصطفیٰ دل میں جلا کر دیکھ لو

 

آئیں گیں گھر میں تمھارے برکتیں اور رحمتیں

صاحب لولاک کی محفل سجا کر دیکھ لو

 

کامیاب و کامراں دنیا میں ہونا ہے اگر

نعل پاک مصطفیٰ سر پر اٹھا کر دیکھ لو

 

چاہتے ہو تم اگر چین و سکوں کی دولتیں

سید کون و مکاں سے دل لگا کر دیکھ لو

 

ہر پریشانی سے تم کو مل ہی جائے گی نجات

سنت سرکار پر خود کو چلا کر دیکھ لو

 

دشمنوں سے کہ رہے تھے کربلا میں یہ حسینؓ

ڈر نہیں لگتا مجھے اب آزما کر دیکھ لو

 

کامیابی دین و دنیا کی تمہیں مل جائے گی

پاؤں ماں اور باپ کے فیصلؔ دبا کر دیکھ لو

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات