اردوئے معلیٰ

Search

سیرتِ پاک سے آگہی نعت ہے

ذکرِ سرکار کی روشنی نعت ہے

 

کیوں کسی اور کے میں قصیدے کہوں

سب سے افضل مجھے آپ کی نعت ہے

 

نعت ہے بانکپن گلشنِ نور کا

باغِ طیبہ کی ہر اک کلی نعت ہے

 

نعت کے فیض سے شاد ہے دل نگر

اس لیے بام و در پر سجی نعت ہے

 

اس کو مطلب نہیں داد و تحسین سے

جس نے عشقِ نبی میں کہی نعت ہے

 

حسن ہے اس زمیں کا بھی نعتِ نبی

آسمانوں کی بھی دلکشی نعت ہے

 

ان کی رحمت کے دروازے کھلنے لگے

مہرباں مجھ پہ جب سے ہوئی نعت ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ