اردوئے معلیٰ

Search

شعورِ ذات کا اعلیٰ سبق حسینؑ حسینؑ

جو بھولتا نہیں ایسا سبق حسینؑ حسینؑ

 

خدا نے جس کے کیا ذکر کو بہت اونچا

ہے اس رسول کا اپنا سبق حسینؑ حسینؑ

 

شہید ہو کر بھی زندہ ہیں سید الشہدا

چلو پڑھو پڑھو پہلا سبق حسینؑ حسین

 

اسے قبول نہ تھی دین کی زباں بندی

خسینؑ میرا ہے، میرا سبق حسینؑ حسین

 

نہیں تھا راکبِ دوشِ رسول بے معنی

سنا رہا تھا وہ سب کا سبق حسینؑ حسین

 

علیؑ کا لعل وہ زہرا کے قلب کا ٹکڑا

منیرؔ دل کا اجالا سبق حسینؑ حسین

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ