شغل سب سے بھلا درود شریف
کتنی افضل دعا درود شریف
بات اس سے زیادہ اور ہو کیا
پڑھتا ہے خود خدا درود شریف
اُس کو جنت میں بھیج دے گا خدا
دل سے جس نے پڑھا درود شریف
مومنوں سہل کیا یہ نسخہ ہے
ہر مرض کی دوا درود شریف
چاہتے ہو بھلائی گر شیداؔ
پڑھتے رہنا سدا درود شریف