اردوئے معلیٰ

شکستگی ہے مسلسل شکست سے پہلے

سفر تمام کرو اس کے دشت سے پہلے

 

میں تیز چلنے لگا ہوں گا وقت سے شاید

کہ ہو چلا ہے مرا وقت ، وقت سے پہلے

 

جو میری سمت چلے ہو تو حوصلے باندھو

سواریوں پہ کسی ساز و رخت سے پہلے

 

مرے سوا بھی کوئی گنبدِ جنون میں ہے

جو بولتا ہے مری بازگشت سے پہلے

 

یہ کم نصیب بھلا آج کیا کمال کرے

کہ کیا ہوا ہے ترے تیرہ بخت سے پہلے

 

پھر اس کے بعد بہت شوق سے خدا بننا

میں پوچھ لوں دلِ وحشت پرست سے پہلے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات