صدق و صفا میں کوئی ابو بکرؓ سا کہاں
پہلو نشیں بھی آقا کا ایسا کوئی نہیں
تاریخ ہے گواہ کہ بعد از رسل کہیں
انصاف میں عمرؓ کا بھی ثانی کوئی نہیں
راہِ خدا میں مال تو سب نے دیا مگر
عثمانؓ سا کہیں ملا کوئی سخی نہیں
ہر ایک نے سنا ہے وہ خیبر کا معرکہ
دنیا میں کوئی شیر خدا سا جری نہیں
زاہدؔ ہوئے جہاں میں بہت نیک لوگ ہیں
اصحابِ مصطفےٰ سے مگر وہ جلی نہیں