اردوئے معلیٰ

Search

ضوفشاں ضو بار تیرا آستانہ گنج بخشؒ

منبعِ انوار تیرا آستانہ گنج بخشؒ

 

غمزدوں کی اشک شوئی کر رہا ہے رات دن

کس قدر غمخوار تیرا آستانہ گنج بخشؒ

 

تمکنت قائم ہے اس کی آج صدیوں بعد بھی

حسن کا شہکار تیرا آستانہ گنج بخشؒ

 

جان و دل کی راحتوں کا ہے مری سامان یہ

دلبر و دلدار تیرا آستانہ گنج بخشؒ

 

دل گرفتہ جب بھی حاضر ہوں ترے دربار میں

دے سکوں ہر بار تیرا آستانہ گنج بخشؒ

 

چلّہ گاہِ خواجۂ اجمیرؒ ہے یہ آستاں

عزتوں کا ہار تیرا آستانہ گنج بخشؒ

 

اس جلیلِ بے ہنر سے لوگ آتے ہیں یہاں

ان کو بخشے پیار تیرا آستانہ گنج بخشؒ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ