اردوئے معلیٰ

طیبہ جانے سے پہلے میری زندگی

تیرگی تھی فقط تیرگی زندگی

 

آنکھ میں نورِ شہرِ نبی بھر گیا

ہو گئی روشنی روشنی زندگی

 

ان کی آمد پر آتش کدے بجھ گئے

ہر طرف مسکرانے لگی زندگی

 

لے کے جائے گی شہرِ مدینہ میں پھر

مہرباں ہم پہ جب ہو گئی زندگی

 

روز و شب ان کی مدحت سرائی کروں

ہو دراز اے خدا حرف زندگی

 

ذکرِ احمد نے مظہرؔ سنواری بہت

دنیوی زندگی اخروی زندگی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات