عظیم فردِ پنج تن حسن حسن

عظیم فردِ پنج تن حسن حسن

وہ نور بار ضو فگن حسن حسن

 

وہ باغِ مصطفیٰ کی کشتِ نور میں

مہک رہے ہیں گلبدن حسن حسن

 

کریم ہیں نواسۂ کریم ہیں

کرم کا بحرِ موج زن حسن حسن

 

وہ تاب دار عکسِ صورتِ نبی

مرے نبی کا بانکپن حسن حسن

 

سکونِ قلبِ بو تراب و فاطمہ

قرارِ رونقِ زمن حسن حسن

 

وہ بادشاہ تخت و تاج چھوڑ کر

سجود و ذکر میں مگن حسن حسن

 

نثار ان کے رنگ اور روپ پر

گلاب اور نسترن حسن حسن

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on telegram
Share on email

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے

متعلقہ اشاعتیں

حیدرؓ کہ نورِ عین فلک بارگاہ کی
ایمان کا نشان ہیں سلمان فارسی
بے سہاروں کا سہارا حضرتِ صدیقؓ ہیں
بابا ہیں ترے شاہِ عرب سیدہ زینب
سیادتوں کا حسیں انتخاب ہیں زہرا
قصر طاغوت میں اک زلزلہ آیا ہو گا
نصیب تھا علی اصغر کا یار بچپن میں
کیسے رکھتا میں آنکھوں کا نم تھام کر
نعت لکھنے کا جب بھی ارادہ کیا
آتا ہے یاد شاہِ مدینہ کا در مجھے

اشتہارات