علوم حضرت آدم سے تا دمِ عیسیٰ
ہر ایک علم مکمل رسولِ اعظم میں
نقوشِ لوحِ مقدس بہ خامۂ قدرت
سبھی نقوش ہیں علمِ نبیِ خاتم میں
نہیں ہے نام و نسب وجہِ شرف دیں کے بغیر
یہ راز پنہاں ہے اتقیٰ میں اور اکرم میں
چلے تھے سوئے نبی قتل کے ارادے سے
قتیلِ عشق ہوئے خود ہی دارِ ارقم میں
تلاشِ امن ہے باطل نظامِ باطل میں
ملے گا امن تو دینِ رسولِ اکرم میں