اردوئے معلیٰ

علی و فاطمہ کا حوصلہ امام حسن

علی و فاطمہ کا حوصلہ امام حسن

مجسم آئینہ مصطفیٰ امام حسن

 

حسن کی مدحت و توصیف قلب و جان ُحسین

ّحسینیت کی ثنا در ثنا امام حسن

 

خدا کے نور سے معمور ہے جو شخصیت

اس آفتاب کی خاص اک ضیا امام حسن

 

غم حسین کی کوئی دوا عطا کردو

تمہارا درد تو ہے لادوا امام حسن

 

کمال صبر سے قاتل کو بخش دینا کیا

تمہارے گھر کے ہیں صبر و رضا امام حسن

 

خموشیوں سے لگا دیں جو پار بیڑے کو

رضا و صبر کے ہیں ناخدا امام حسن

 

نوازتے ہیں حضور! اپنے خیرخواہوں کو

صبیحؔ بھی ہے غلام آپ کا امام حسن

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ