اردوئے معلیٰ

آہستگی کے ساتھ بچھڑنے کی کوششیں

ائے پیکرِ کرم ، یہ کرشمہ کمال ہے

 

میں یوں بھی کون ہوں کہ مجھے اعتراض ہو؟

اُلٹی ہوئی بساط کا فردا نہ حال ہے

 

ناکامیاب شوق پہ اصرار بھی کروں؟

احسان ہے ترا کہ تعلق بحال ہے

 

ہے مائلِ گریز بھی کس احتیاط سے

آخر تلک تجھے میرا کتنا خیال ہے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات