اردوئے معلیٰ

Search

عِلم نے حُضور آپ سے

پائے ہیں سُرور آپ سے

 

گُلشنِ جہاں میں نو بہار

ہر طرف ہے نُور آپ سے

 

امرِ کُن کے اِنقلاب کا

ہو گیا ظہور آپ سے

 

قابلِ صَد احترام ہیں

جو نہیں ہیں دُور آپ سے

 

عِشق جس کی حد نہیں کوئی

عِشق وہ حُضور آپ سے

 

نعت کہنے کا رضاؔ کو بھی

مِل گیا شعور آپ سے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ