اردوئے معلیٰ

Search

غموں میں ہے میری صدا غوثِ اعظم

مجھے در پہ اپنے بلا غوثِ اعظم

 

مرے دل سے نکلے سدا غوثِ اعظم

رہے مجھ پہ تیری عطا غوثِ اعظم

 

علی ، فاطمہ کا ملا ساتھ تجھ کو

نہیں کوئی ایسا شہا غوثِ اعظم

 

کرونا نے گھیرا ہے چاروں طرف سے

ہمیں اس وبا سے بچا غوثِ اعظم

 

غریبوں کے دل کی یہی اک صدا ہے

کرم کی ہو بس انتہا غوثِ اعظم

 

مصائب میں کیوں ہو بھلا خوف زاہدؔ

مصیبت میں مشکل کشا غوثِ اعظم

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ