اردوئے معلیٰ

غموں کے دور میں یہ اہتمام کرتے ہیں

چلو ثنائے محمد کو عام کرتے ہیں

 

حضور دشت کی جانب خرام کرتے ہیں

شجر حجر انھیں جھک کر سلام کرتے ہیں

 

خدا کے ذکر سے کرتے ہیں صبح کا آغاز

نبی کے ذکر میں ہم اپنی شام کرتے ہیں

 

ہمیں تو ان کے مقدر پہ رشک آتا ہے

جو صبح مکہ میں طیبہ میں شام کرتے ہیں

 

ہمارے عشق کا اس سے بڑا ثبوت ہو کیا

سگِ مدینہ کا ہم احترام کرتے ہیں

 

پڑھو درود رسولِ کریم پر مظہرؔ

خدا اور اس کے فرشتے یہ کام کرتے ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات