اردوئے معلیٰ

فرّخ تھا لمحہ، صبحِ سعادت کا وقت تھا

ایمان کی گھڑی تھی عبادت کا وقت تھا

ساعت تھی آگہی کی بصیرت کا وقت تھا

ربِّ صَمَدْ کی خاص عنایت کا وقت تھا

جب کی دُعا خدا سے، خدا کے خلیلؑ نے

دم بھر کو سانس روک لیا جبرائیلؑ نے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ