قرآن میں ہے ساقیٔ کوثر حضور ہیں
کچھ غم نہیں کہ شافعِ محشر حضور ہیں
محبوبِ ربّ ہیں اور ہیں محبوبِ دو جہاں
اور سارے انبیا کے بھی سرور حضور ہیں
پاتے ہیں جس سے مہر و مہ و نجم روشنی
اس روشنی کا منبع و محور حضور ہیں
ایسا سخی ہے کوئی نہ ایسا غنی کوئی
محتاج کے کفیل ہیں یاور حضور ہیں
رہتے ہیں ہر گھڑی جو محمد کی یاد میں
خوش بخت ہیں وہ جن کے پیمبر حضور ہیں
رکھتے ہیں لاج عاصیوں کی شاہِ دوسرا
بھٹکے ہوئے قلوب کے رہبر حضور ہیں
کیا ناز کر سکے گی طرح دار کی ثنا
بعد از خدا جہان میں برتر حضور ہیں