اردوئے معلیٰ

 

قلم ہاتھ میں لینا بعد میں پہلے دعا کرنا

کہ ممکن کو قمر سے نور اول کی ثنا کرنا

 

ترے محبوب کی تعریف کرنے کا ارادہ ہے

جو ممکن ہو تو اک پل کے لیے قدرت عطا کرنا

 

پریشاں ہوں کہ بندے سے کوئی لغزش نہ ہو جائے

کہ آساں تو نہیں حق نعت احمد کا ادا کرنا

 

پھر اس کے بعد میں ہوں اور حکم ان کا سر آنکھوں پر

وفا کرنا وفا کرنا وفا کرنا وفا کرنا

 

صدا آئی کہ جا تیرے قلم کو روشنی بخشی

کہ تعظیم نبی کرنا ہے تعظیم خدا کرنا

 

تری بندہ نوازی ہے کہ اپنے نور کو یا رب

بشر مانند کر دینا ہے پھر اس کو مصطفیٰ کرنا

 

خداوندا میں عاصی ہوں مریض خود نمائی بھی

وہ شافع ہیں ، مسیحا تو مرض کی تو دوا کرنا

 

قمر اس وقت تو حاضر ہے پیغمبر کی خدمت میں

تو ہم سب کی طرف سے بھی کرم کی التجا رکھنا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ