اردوئے معلیٰ

لب پر ہیں مرے سیدِ ابرار کی باتیں

کرتی ہوں بیاں محرمِ اسرار کی باتیں

 

توصیف کروں آپ کے پیکر کی میں ایسے

ہوں زُلف و جبیں رنگت و رُخسار کی باتیں

 

گزرے ہیں جدھر سے بھی وہ رستہ رہا مہکا

مشہور ہیں وہ آپ کی مہکار کی باتیں

 

صادق ہیں امیں آپ کی گفتار ہے میٹھی

کفار بھی کرتے تھے یہ کردار کی باتیں

 

روشن ہے قمر سے مرے سرکار کا چہرہ

کرتا ہے فلک آپ کے انوار کی باتیں

 

اے ناز تو کرتی رہے قرآں کی تلاوت

آیات ہیں اللہ کے شہکار کی باتیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔