اردوئے معلیٰ

Search

مادرِ مُصطفٰی کی تو کیا شان ہے

گود میں جس کے نبیوں کا سلطان ہے

 

ہے وہ نُورِ خدا تیری آغوش میں

ذرّہ ذرّہ ہی جن کا ثنا خوان ہے

 

اُن کے ایمان کے معترض جان لیں

مادرِ مصطفٰی اصلِ ایمان ہے

 

اُن کے قدموں میں ہے جنتِ مصطفٰی

جبکہ جنت بھی آقا پہ قُربان ہے

 

سیدہ فاطمہؓ کا تو ثانی نہیں

جدۂ فاطمہؓ کتنی ذیشان ہے

 

میں جلیل انکی تعریف کیسے کروں

جن کے بیٹے کا جبریل دربان ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ