اردوئے معلیٰ

Search

مانگ کر دیکھو خزینہ سرورِ کونین کا

سب کو مل جائے گا صدقہ سرورِ کونین کا

 

مشک و عنبر کی طلب کیوں کر کرے وہ خوش نصیب

مل گیا جس کو پسینہ سرورِ کونین کا

 

زندگی کتنی حسیں ہو جائے اس کی وارثیؔ

جس کا مسکن ہو مدینہ سرورِ کونین کا

 

آو مل کر اب منائیں جشن سب میلاد کا

ہے ولادت کا مہینہ سرورِ کونین کا

 

جو بھی مانگا جب بھی مانگا مل گیا وہ وارثیؔ

دے کے مانگا جب وسیلہ سرورِ کونین کا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ