اردوئے معلیٰ

Search

ماہِ طیبہ کا جب خیال آئے

گفتگو میں عجب کمال آئے

 

یادِ آقا کا یہ کرشمہ ہے

مشکلوں پر سدا زوال آئے

 

ظلمتِ دہر نور نور ہوئی

دہر میں آمنہ کے لال آئے

 

یوں تو ھادی ہیں انبیاء سارے

مصطفٰی سب سے بے مثال آئے

 

اِذن پاؤں میں باریابی کا

ایسا بھی کوئی ماہ و سال آئے

 

ہو کرم آپ کا جو زاہد پر

پھر نہ لب پر کوئی سوال آئے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ