اردوئے معلیٰ

مبارک ہو محمد مصطفیٰ تشریف لے آئے

خوشا وہ شافعِ روزِ جزا تشریف لے آئے

 

اندھیرے مٹ گئے سارے جہاں میں روشنی آئی

سراپا نور وہ بدرالدجیٰ تشریف لے آئے

 

مچی ہے دھوم عالم میں حبیبِ رب کے آنے کی

امام الانبیا، صدرالعلیٰ تشریف لے آئے

 

سلامی دینے کو آئے جو قدسی آمنہ کے گھر

پکارا سب نے مل کر مرحبا تشریف لے آئے

 

ہوائیں رقص میں ہیں اور فضائیں جگمگا اُٹھیں

ہوئے مسرور سب شمس الضحیٰ تشریف لے آئے

 

دلارے آمنہ کے سعدیہ کی آنکھ کے تارے

خلیل اللہ کے دل کی دعا تشریف لے آئے

 

یہ حسرت نام کی تھی خواب میں دیدار ہو جائے

سنی پھر آپ نے دل کی صدا تشریف لے آئے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔