مجھ پر میرے مولا کی ہے رحمت کی برسات
میرا جیون پاک نبی کے قدموں میں سوغات
ہر سوایک اندھیر نگر تھا، جیون غم کی شام
آپ محمد کی آمد ہے دنیا میں شب برات
جو شیطان کے بہکاوے میں، جنت ہم نے کھوئی
آپ مدینے میں آئے وہ لے کر اپنے ساتھ
جی کرتا ہے یثرب کے صحرا میں خوب نہاؤں
مجھ ناچیز قلندر کے بے قابو ہیں جذبات
میرے سجدوں کی منزل ہے، جنت دیس مدینہ
ایک مسافر گل بخشالی دن دیکھوں نا رات