اردوئے معلیٰ

محبوب کردگار کی رفعت تو دیکھئے

اک پل میں پہونچے عرش پر سرعت تو دیکھئے

 

جن و ملائک انس بھی ہوتے ہیں فیضیاب

خلق خدا پر ان کی عنایت تو دیکھئے

 

ستر صحابہ دودھ سے سیراب ہوگئے

دست رسول پاک کی برکت تو دیکھئے

 

ہم سے گنہگار بھی جائیں گے خلد میں

*محشر میں ان کی شان شفاعت تو دیکھئے*

 

سجدے کریں شجر اور صنم بھی گواہی دیں

محبوب دوجہاں کی یہ قدرت تو دیکھئے

 

شمس و قمر سلامی کو آتے ہیں صبح و شام

سرکار دوجہاں کی یہ عظمت تو دیکھئے

 

ارقم ہوں یا شہود ہوں اشرف یا امجدی

کرتے ہیں سب حضور کی یہ مدحت تو دیکھئے

 

رضوی یہ امجدی ہے مقدر کی بات ہے

کیسی ملی ہے مجھ کو یہ نسبت تو دیکھئے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات