محفل میں جو بھی ہے ، ان کا مقام ، جانتے ہیں
صلہ بغاوتوں کا سب غلام جانتے ہیں
تو آپ شہر کے مانے ہوئے رفو گر ہیں ؟
بتائیں دل کی سلائی کا کام جانتے ہیں
سخن کی کس طرح قیمت وصول کرنی ہے
یہ بات کچھ نئے شعراء کرام جانتے ہیں
انہیں بتائیں کہ جھکنا یہاں عبادت ہے
رکوعِ عشق کو جو بھی قیام جانتے ہیں
میں کاروبار میں ناکام ہو نہ جاؤں کہیں
یہ گھاگ لوگ ہیں ، چیزوں کے دام جانتے ہیں
دعا کریں گے مرے حق میں ، خوش گمانی ہے
جو شہرِ یار میں کومل کا نام جانتے ہیں