اردوئے معلیٰ

محمد مصطفیٰ سالارِ دیں ہیں

محمد مصطفیٰ انوارِ دیں ہیں

 

وہ فضلنا علیٰ بعضِ کی تفسیر

وہ اکمل، مستند معیار دیں ہیں

 

ہے ان کا نام انوارِ ہدایت

یقیناً مصطفیٰ سرکارِ دیں ہیں

 

محمد دین کے جسمِ مطہرّ

صحابہ آپ کے رُخسارِ دیں ہیں

 

ہے ان کے فضل و حکمت کا نتیجہ

زمینِ دہر پر گلزارِ دیں ہیں

 

جنہیں دستِ نبی نے چُھو لیا ہے

بہ فضل یزد وہ شہکارِ دیں ہیں

 

بھروسہ ہے انہیں لطفِ نبی کا

جو عبداللہ ہیں اور مے خوارِ دیں ہیں

 

محمد با خبر ہیں با بصر ہیں

ہمارے سب کے واقف کارِ دیں ہیں

 

فقط گستاخ ہیں عاجز ہیں ہم لوگ

ہمارے من کہاں بسیارِ دیں ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات