اردوئے معلیٰ

Search

محمد مصطفی کو رات دن جو یاد کرتے ہیں

مدینے میں بلا کر آپ اُن کو شاد کرتے ہیں

 

جنہیں رب نے پکارا، رحمۃ للعلمیں کہہ کر

میری تو ہر مصیبت میں وہی امداد کرتے ہیں

 

جو رکھتے ہی نہیں دل میں نبی کے عشق کی دولت

خدا شاہد ہے اپنی زندگی برباد کرتے ہیں

 

ہوئے بے حال ہیں حالات سے ، للہ خبر لیجئے

گدا ہیں آپ کے ہم، آپ سے فریاد کرتے ہیں

 

ہزاروں ہو گئے حاضر، بلایا آپ نے جن کو

اب آصف دیکھئے کب وہ تمہیں ارشاد کرتے ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ