اردوئے معلیٰ

محمد کی رحمت ہے تو ڈر نہیں ہے

محمد کے در سا کوئی در نہیں ہے

 

برابر ہو کوئی جو میرے نبی کے

زمیں پر کوئی ایسا رہبر نہیں ہے

 

یہ جتنے بھی دنیا میں آئے نبی ہیں

کوئی بھی محمد سے برتر نہیں ہے

 

مرے مصطفیٰ کی ہدایت سے بڑھ کر

ہدایت کسی اور کی بڑھ کر نہیں ہے

 

نبی کا ہو اب کیسے دیدار سہگلؔ

محبت اگر دل کے اندر نہیں ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ