اردوئے معلیٰ

مدحتِ مصطفیٰ گنگنانے کے بعد

دل چمکتا گیا لب ہلانے کے بعد

 

رحمتیں، عظمتیں، عزتیں سب ملیں

اس جہاں کو ترے مسکرانے کے بعد

 

ظلمتیں مٹ گئیں روشنی ہو گئی

نورِ رحمت کے تشریف لانے کے بعد

 

دشت و صحرا کی مانند تھا یہ چمن

سب بہاریں ملیں تم کو پانے کے بعد

 

آپ ہیں راحتِ جان ودل کاسبب

چین دل کو ملا طیبہ جانے کے بعد

 

سچ تویہ ہےکہ دل کو سرور آگیا

آپ کے در پہ سر کو جھکانے کے بعد

 

زندگی زندگی کا مزہ لیتی ہے

جان و دل زاہدؔ ان پر لٹانے کے بعد

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔