مدحت سرائیاں ہوں جو دل کے دیار میں
سرکار جلوہ گر ہوں پھر اس لالہ زار میں
جب سے نبی کی یاد کو دل میں بسا لیا
رہتی ہوں لمحہ لمحہ کرم کے حصار میں
کرتی ہوں پیش آ پ کو گجرے درود کے
اور آ گئی ہوں نور کی اک آبشار میں
یارب مدینے پاک میں رہنا نصیب ہو
میرا بھی گھر ہو آپ کے قرب و جوار میں
اس پاک در کی چاکری صبح و مسا کروں
آ جاؤں باندیوں کی قطار و شمار میں
ہونٹوں پہ میرے نعت کا نغمہ ہو قبر میں
جس وقت آئیں مصطفیٰ میرے مزار میں