مدینے کے والی تجھے دیکھتا ہوں
میں بن کے سوالی تجھے دیکھتا ہوں
تجھے دیکھنے کی بڑی آرزو تھی
اے روضے کی جالی تجھے دیکھتا ہوں
دریدہ ہے دل تو ہیں آنکھوں میں آنسو
لیے ہاتھ خالی تجھے دیکھتا ہوں
مدینے کا پانی تجھے ہے میسّر
کھجوروں کی ڈالی تجھے دیکھتا ہوں
تجھے سب سے پہلے خدا نے بنایا
ترا رتبہ عالی تجھے دیکھتا ہوں