اردوئے معلیٰ

مری دھوپ تم مری چھاوں تم مری سوچ تم میرا دھیان تم

تمہی تم ہو میرے وجود میں مرا حسن تم مری شان تم

 

غم ہجر و شوق وصال پر ، مرے عشق کے خدوخال پر

مرے خواب میرے خیال پر، مرے حال پر نگران تم

 

مجھے تم ملے تو خدا ملا ، اور اسی سے اپنا پتہ ملا

یہ سرا ملا وہ سرا ملا ، یہ جہاں تم وہ جہاں تم

 

میں رہوں تمہارے علم تلے ، مرا دل تمہارے قدم تلے

مرا آسمان حرم تلے، مرا امن میری امان تم

 

کسی آئینے کا میں کیا کروں ، میں تمہارا چہرہ پڑھا کروں

جو خدا کہے وہ کہاں کروں ، ہمہ دین تم ہمہ دان تم

 

تمہیں چاہتی ہے مری انا ، میں فقط تمہارے لیے بنا

میں تمہارے نام پہ ہوں فنا مری زندگی کا نشان تم

 

ملی تم روشنی ہنر ، مری شاعری کی ہوں تم سحر

پس نطق بھی تمہی جلوہ گر ، مرا لہجہ مری زبان تم

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات